اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے نمائندے نے بتایا کہ مصیاف پل پر ایک بس کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
حمص کے محکمہ صحت کے ایک ذریعے نے سانا کو بتایا کہ مصیاف پل پر ایک بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 جاں بحق افراد اور 4 زخمیوں کو حمص کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل شہری دفاع کی ٹیموں اور داخلی سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا تھا، جہاں انہوں نے علاقے کی سکیورٹی یقینی بنانے کے بعد جاں بحق افراد اور زخمیوں کو منتقل کرنے کا عمل شروع کیا۔
شام کی داخلی سکیورٹی فورسز نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ حملے میں ملوث افراد اور حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالت کے حوالے کیا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ